اور جو رسول کا خلاف کرے بعد اس کے کہ حق راستہ اس پر کھل چکا(۱) اور مسلمانوں کی راہ سے جدا راہ چلے(۲) ہم اسے اس کے حال پر چھوڑ ديں گے اور اسے دوزخ ميں داخل کريں گے اور کيا ہی بری جگہ پلٹنے کی۔
(پ۵ ، النسآء:۱۱۵ )
Hadith / حدیث پاک
حضرتِ سیدنا ابو اُمَامَہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے
حضرتِ سیدنا ابو اُمَامَہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' بے شک جمعہ کے دن غسل کرنا گناہوں کو بالوں کی جڑوں سے بھی نکال دیتا ہے ۔