You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Islam Mein Aurat Ka Makaam اسلام میں عورت کا مقام |
Description | |
تاریخ انسانی کا اگر جائزہ لیا جاے تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ جو عورت عالم گیتی پر جانوروں بلکہ جانوروں سے بھی زیادہ بے وقعت و مظلوم تھی اسلام نے اسے ذلت و پستی کے تحت الثریٰ سے اٹھا کر عظمت و بلندی کے بام ثریا پر رونق افروز کر دیا، اور اسے ایسے ایسے حقوق عطا کیے جن کا تصور بھی بعثت نبوی سے قبل ناممکن و معدوم تھا۔ اگر عقل و خرد کو تعصب سے پاک و صاف کر کے دل و دماغ سے اسلامی تعلیمات کا منصفانہ جائزہ لیا جاے تو یہ بات آفتاب نیم روز کی طرح عیاں ہو جائے گی کہ عورت چونکہ تمدن انسانی کا محور و مرکز ہے ، گلشن ارضی کی زینت ہے ، اس لیے اسلام نے با وقار طریقے سے اسے ان تمام معاشرتی حقوق سے نوازہ جن کی وہ مستحق تھی۔ چنانچہ اسلام نے عورت کو گھر کی ملکہ قرار دیا ، دیگر اقوام کے بر عکس اسے ذاتی جائداد و مال رکھنے کا حق عطا کیا، اور اسے بیوی ،بیٹی ،بہن اور ماں کی شکل میں وراثت ک حصہ دار بنایا، اس کے تمام جائز قانونی حقوق کی نشان دہی کرکے اسے معاشرے کی قابل احترام ہستی قرار دیا۔ اسلامی تعلیمات میں بچی کی ولادت باعث رحمت ہے ، اس کی تربیت کا ایک خاص نظام اور نصاب ہے جو آنے والے وقت میں عفت وعصمت کے ساتھ نکاح جیسی تقریب کے حوالے سے اس پر ایک دوسرے خاندان کی تشکیل کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔ ماں کی حیثیت سے وہ ایک صحت مند اور حیا دار نسل کو اسلامی معاشرے کے سپرد کرتی ہے۔ اسلام نے عورت کو ایسا مقام و مرتبہ دیا ہے اور اس کے لیے حقوق و رعایات کا ایسا سامان فراہم کیا ہے جس کی مثال تاریخ کے اوراق بیان کرنے سے قاصر ہیں۔ زیر نظر کتاب " اسلام میں عورت کا مقام" میں مصنف نے بڑے خوبصورت انداز میں عورت کے مقام و مرتبہ کو جو اسلام کی بدولت اسے نصیب ہوا بیان کیا ہے۔ |
|
Author | Allama Maulana Abdul Mustafa Aazmi Abdul Mustafa Aazmi حضرت علامہ مولانا محمد عبدالمصطفیٰ اعظمی |
Language | Urduاردو |
Categories | > Women Section Corner خواتین سیکشن > Huqooq-ul-Ibaad حقوق العباد > Huqooq-e-Zoujain حقوق زوجین |
Read | |
Download |
Book download has started.
|
Views | 8119 |
Downloads | 1203 |