You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Bidat Hi Bidat بدعت ہی بدعت |
Description | |
مصنف علیہ رحمۃ زیر نظر کتاب کی تصنیف کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں کہ "اس تصنیف کا مقصد صرف اتنا ہے کہ اہل اسلام حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق و محبت میں اور اولیاۓ کرام کی عقیدت میں جتنے امور سرانجام دیتے ہیں انہیں وہابی تحریک سے متاثر فرقے شرک و بدعت سے ڈراتے ہیں اور یہ سب کو معلوم ہے کہ وہابی تحریک انگریزوں نے صرف اس لیے پیدا کی کہ اہل اسلام میں انتشار پھیلے ، فقیر اس انتشار کو روکنے کے لیے اسلام کے وہ مسائل و عقائد پیش کررہا ہے جن پر وہابی تحریک سے متاثر فرق عمل کر رہے ہیں حالانکہ وہ امور حضور علیہ السلام سے ثاب نہیں اور بہت سے ایسے ہیں جن کا وجود خیر القرون میں نہ تھا لیکن ان پر عمل ہو رہا ہے بلکہ بہت سے ایسے امور ہیں جو بدعت کے باوجود واجب اور ضروری ہیں تو جس قاعدہ و قانون سے یہ امور جائز ہیں تو وہ امور جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و عشق اور اولیاۓ کرام سے عقیدت کے طور پر عمل میں لاۓ جاتے ہیں وہ بھی جائز ہونے چاہیے لیکن وہ جائز اور یہ ناجائز بتانا اسلیے ہے کہ انہیں دین کا درد نہیں بلکہ وہابی تحریک سے وفاداری کا ثبوت پیش کرنا ہے" مصنف علیہ رحمۃ نے اس کتاب میں بدعت کی تعریف اس کی اقسام ، کونسی جائز اور کونسی ناجائز ہے اور بدعت کس کس عمل میں موجود ہے اور جو لوگ مسلمانوں کو بدعتی کہتے ہیں وہ خود کتنے بڑے بدعتی ہیں بتایا ہے۔ |
|
Author | Faiz Ahmad Awaisi Allama / Mufti حضرت علامہ مفتی محمد فیض احمد اویسی |
Language | Urduاردو |
Categories | > Bidat بدعت |
Read | |
Download |
Book download has started.
|
Views | 5415 |
Downloads | 1029 |