• ( محمد ثاقب رضا قادری ) - Ulema Search Engine


  • محمد ثاقب رضا قادری( نوجوان محقق، )  -  مرکز الاولیاء لاھور( مملکت خداداد ، اسلامی جمہوریہ پاکستان )
    والد گرامي: محمد صادق صاحب  |  مرشد گرامي: حضرت مفتی عبدالمبین نعمانی دامت برکاتھم العالیہ  |  سلسله: قادریہ رضویہ
    تحريك: ختم نبوت و اسلاف شناسی و فروغ مذھب اہل سنت
  • جناب محمد ثاقب رضا قادری صاحب نوجوان محقق ہیں یہ 1984 میں لاھور میں جناب محترم محمد صادق صاحب کے گھر پیدا ہوے ،ایم اے اسلامیات کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی ، شروع ہی سے طبیعت میں دین اسلام کی خدمت کا جذبہ معجزن تھا اس لیے اسلام کی دعوت کو عام کرنے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں کو عام کرنے کی جدو جہد شروع کی ۔ پھر جب دیکھا کہ عوام ہمارے اسلاف کے کارناموں سے تو کجا ان کے ناموں سے بھی واقف نہیں تو اسلاف شناسی کی مہم شروع کی ۔ اور علامہ دست گیر قصوری سمیت بہت سے علماء اولیا کے بارے میں لکھا ،عقیدۂ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اور بہت اہم جزو ہے اور اس کی محافظت میں بہت سے علماۓ اہلسنت نے کام کیا مگر زمانے کی ستم ظریفی یہ کہ وہ کام یا تو محفوظ نہ رہ سکا یا کسی وجہ سےاگلی نسل تک پہنچایا نہ جاسکا تو آپ نے علماۓ اہلسنت کے تحفظ عقیدۂ ختم نبوت کہ کارناموں کو عوام تک پہنچانے کے لیے تحقیق اور انتہائی عرق ریزی اور محنت شاقہ سے روشناس کرانے کا بیڑا اٹھایا اور اس ضمن میں آپ کی تحقیق کے شاہکار عوام کے ہاتھوں میں پہنچ چکے ہیں۔ اللہ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ آپ کو مزید دین متین اور مذھب اہلسنت کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرماۓ اور آپ کے ذریعے سے عوام و خواص کو مسفیض فرماۓ ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

  • ( محمد ثاقب رضا قادری ) - Books Of

Dynamic Drive DHTML Scripts- Virtual Pagination script v2.1
First Prev Page 1/6 Last


  • Authors