• ( حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ ) - Ulema Search Engine


  • حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ( حسنی حسینی سید ، سلطان الاولیاء، )
    والد گرامي: حضرت سید عثمان بن سید علی رحمۃ اللہ علیہ  |  مرشد گرامي: حضرت سلطان الاولیاء شیخ ابوالفضل محمد بن حسن الختلی رحمۃ اللہ علیہ  |  سلسله: جنیدیہ
    تحريك: اشاعت اسلام و احیاء تصوف (آپ نے ہندوستان میں اشاعت اسلام کا فریضہ سر انجام دیا آپ کی بدولت لاکھوں کفار دولت اسلام سے مشرف ہوے یہاں تک کہ ولایت کے اعلی مراتب پر فائز ہوے۔آپ نے ایک طرف تو تصوف سے متعلق عوام کی غلطیوں کو دور کیا اور دوسری طرف اس کی ترقی کی راہیں کھول دیں ۔ آپ نے لوگوں کے سینوں میں معرفت الہی اور قرب الہی کی چاشنی بھر دی اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمعوں کو ہندوستان میں روشن کیا۔
  • حضور سید داتا گنج بخش علی ہجویری کا نام ابوالحسن علی بن عثمان الجلابی الھجویری الغزنوی ہے افغانستان کے مشہور شہر غزنی میں پیدا ہوے۔آپ کی مشہور کتاب کشف المحجوب فارسی زبان میں علم تصوف کا شاہکار ہے اس کی افادیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسے دنیا کی تقریبا تمام زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔-اس کتاب نے ایک طرف تو تصوف سے متعلق عوام کی غلطیوں کو دور کیا اور دوسری طرف اس کی ترقی کی راہیں کھول دیں ۔اس کتاب میں آپ نے معرفت الہی اور قرب الہی کی چاشنی بھر دی ہے جو کوئی بھی اس کتاب کا مطالعہ کرتا ہے وہ اس کی مٹھاس کو اپنے سینے میں محسوس کرتا ہے گویا کہ مردہ دلوں کو حیات بخشنے والی کتاب ہے-آپ کو اللہ نے بہت بڑے مقام اور شان و منزلت سے نوازا ہے ۔آپ کی شان عظمت نشان کے سامنے بڑے بڑے اولیاء سر جھکاتے ہیں اور زبان حال سے پکار اٹھتے ہیں ؛ ---- گنج بخش فیضِ عالم مظہرِ نورِ خدا۔۔۔۔۔۔ ناقصاں را پیرِ کامل، کاملاں را رہنما -------- آپ کا مزار پر انوار لاھور پاکستان میں ہے ۔آپ کی بدولت اس شہر کو اولیاء کا مرکز قرار دیا گیا ۔جہاں بڑے بڑے اولیاء حاضری دینا اپنے لیے شرف سمجھتے ہیں ۔

  • ( حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ ) - Books Of

Dynamic Drive DHTML Scripts- Virtual Pagination script v2.1
First Prev Page 1/6 Last


  • Authors