مومنوں کی عید ہے یہ عید میلادُالنبی ﷺ NafseIslam | Spreading the true teaching of Quran & Sunnah

This Was Read By Users ( 573 ) Times

Go To Previous Page Go To Main Poetry Page



مومنوں کی عید ہے یہ عید میلادُالنبی ﷺ
حُجّتِ توحید ہے یہ عید میلادُالنبی ﷺ

ہر طرف کیف و سُرور اور پورے عالم میں بہار
کیا انوکھی عید ہے یہ عید میلادُالنبی ﷺ

چھوڑ کر ابلیس کو سارا جہاں مسرور ہے
کیسی پیاری عید ہے یہ عید میلادُالنبی ﷺ

عیدِ فطر و عیدِ اَضحیٰ ، روزِ جمعہ عید ہے
سب سے اعلیٰ عید ہے یہ عید میلادُالنبی ﷺ

فرش سے عرشِ عُلیٰ تک رونقیں ہی رونقیں
اِک نرالی عید ہے یہ عید میلادُالنبی ﷺ

ہو مبارک مومنو! اے سنّیو! خوش قسمتو!
بس تمھاری عید ہے یہ عید میلادُالنبی ﷺ

خَلق بھی راضی ہے اور خالق بھی خود خوشنود ہے
کیا خوشی کیا عید ہے یہ عید میلادُالنبی ﷺ

منکروں کے واسطے یہ موت کا پیغام ہے
عاشقوں کی عید ہے یہ عید میلادُالنبی ﷺ

ہم مناتے شوق سے ہیں اِس لئے اِس کو ریاضؔ
حُجّتِ توحید ہے یہ عید میلادالنبی ﷺ