کیوں نہ ہو یہ ہم کو پیاری عید میلاد النبی NafseIslam | Spreading the true teaching of Quran & Sunnah

This Was Read By Users ( 670 ) Times

Go To Previous Page Go To Main Poetry Page



کیوں نہ ہو یہ ہم کو پیاری عید میلاد النبی ﷺ
مومنو! ہے فضل باری، عید میلاد النبی ﷺ

مصطفیٰ ﷺ کے نام کی ہے یہ منادی صبح و شام
رات دن ہے ذکرِ جاری عید میلاد النبی ﷺ

اور بھی عیدیں تو ہیں اسلام میں اے دوستو!
ساری عیدوں سے ہے پیاری عید میلاد النبی ﷺ

بجھ گئے آتش کدے،بت تھرتھرا کر گر گئے
کفر پر ہے ضرب کاری ،عید میلاد النبی ﷺ

کفر کا ہے خاتمہ ، اِس پُر مسرت عید سے
دین حق کی آبیاری ، عید میلاد النبی ﷺ

باب میلاد النبی ﷺہے ترمذی میں دیکھ لو!
منکروں پر کیوں ہے بھاری،عید میلاد النبی ﷺ

یہ ثُوَیبہ کی خلاصی سے ہوا ہے آشکار
ہے ریاض اک فیض جاری عید میلاد النبی ﷺ