احوال ، سجن کے NafseIslam | Spreading the true teaching of Quran & Sunnah

This Was Read By Users ( 632 ) Times

Go To Previous Page Go To Main Poetry Page



احوال ، سجن کے
شایاں ہیں سخن کے

اوصاف کہوں کیا
گورے سے بدن کے

شرمندہ لبوں سے
ہیں لعل یمن کے

ہیں نین شرابی
اس سیمیں ذقن کے

آکر تو کبھی سن!
قصے ہیں جو من کے

آنسو نہیں میرے
موتی ہیں ، عدن کے

ہیں بخت جگائے
بلبل نے چمن کے

شاعر ہے تو واحد!
جلوے ہیں یہ فن کے