مُعَیَّن تعداد NafseIslam | Spreading the true teaching of Quran & Sunnah

This Article Was Read By Users ( 176 ) Times

Go To Previous Page Go To Main Articles Page



اُستاد گرامی حفظہ اللہ فرماتےہیں :
یہ نہ کہا کرو کہ خواجہ معین الدین چشتی رحمہ اللہ نے اتنے لاکھ کو کلمہ پڑھایا ، جیسے بعض لوگ نوے لاکھ کہتے ہیں ؛ بلکہ یوں کہا کروکہ:
آپ کی تبلیغ سے لاکھوں لوگ مشرف بہ اسلام ہوئے ۔
کیوں کہ معین تعداد کا مستند ثبوت کہیں نہیں ملتا ، اور مبالغہ آرائی مستحسن عمل نہیں ۔

🔸🔸🔸🔸🔸🔸

جن صالحین کے جنازوں میں مخلوق خدا کا اِزدِحام ہوتا ہے ،محض قیاس آرائیوں سے اُس کی معین تعداد بتانے کے بجائے ، اگر محتاط انداز میں یہ کَہ دیا جائے کہ:
جنازے میں کثیر تعداد نے شرکت کی ؛ تو اس سے نہ ہمارے ثواب میں کمی آئے گی نہ مرحوم کے درجات رفیعہ میں!!
اہل اللہ مبالغہ آمیزی کے محتاج نہیں ہوا کرتے ۔

لقمان شاہد
22/7/2018ء
https://www.facebook.com/qari.luqman.92