قبول بندۂ درکا سلام کرلینا NafseIslam | Spreading the true teaching of Quran & Sunnah

This Article Was Read By Users ( 416 ) Times

Go To Previous Page Go To Main Articles Page




قبول بندۂ درکا سلام کرلینا
سگانِ طیبہ میں تحریر نام کرلینا

مرے گناہوں کے دفتر کھلیں جو پیشِ خدا
حضور اس گھڑی تم لطف عام کرلینا

جو چاہتے ہوکہ سرد آتشِ دوزخ
دلوں پہ نقشِ محمد کا نام کرلینا

ملاہے خوب ہی نسخہ گناہگاروں کو
تمہارے نام سے دوزخ حرام کرلینا

تمہارے حسن میں رکھ کر کشش کہا حق نے
کہ دشمنوں کو دکھا کر غلام کرلینا

یہ ہے حضورکا ہی مرتبہ شب معراج
بغیر واسطہ رب سے کلام کرلینا

حبیب عرش سےبھی پار جاکےرب سے ملے
کلیم کو تھا میسّر کلام کرلینا
خدانے کہہ دیا محبوب سے کہ محشر میں
گناہگاروں کا تم انتظام کرلینا ہے

نزع و قبر و قیامت کا خوف اگر تم کو
تو وردِ نام نبی صبح و شام کرلینا

مدینے جاتے ہیں زائر تو ان سے کہتا ہوں
مری طرف سے بھی عرض اک سلام کرلینا

جمیل قادری اٹھو جو عزم طیبہ ہے
چلو یہ عمر وہیں پرتمام کرلینا