جِنّ کا بیان NafseIslam | Spreading the true teaching of Quran & Sunnah

This Article Was Read By Users ( 1695 ) Times

Go To Previous Page Go To Main Articles Page



جِنّ کا بیان
******
عقیدہ (۱):
-----------------
٭- یہ آگ سے پیدا کیے گئے ہیں۔
٭- اِن میں بھی بعض کو یہ طاقت دی گئی ہے کہ جو شکل چاہیں بن جائیں
٭- اِن کی عمریں بہت طویل ہوتی ہیں،
٭- اِن کے شریروں کو شیطان کہتے ہیں ،
٭- یہ سب انسان کی طرح ذی عقل اور ارواح و اجسام والے ہیں،
٭- اِن میں توالد و تناسل ہوتا ہے،
٭- کھاتے، پیتے، جیتے، مرتے ہیں۔

عقیدہ (۲):
------------------
٭- اِن میں مسلمان بھی ہیں اور کافر بھی ،
مگر اِن کے کفّار انسان کی بہ نسبت بہت زیادہ ہیں ، اور اِن میں کے مسلمان نیک بھی ہیں اور فاسق بھی، سُنّی بھی ہیں، بد مذہب بھی ، اور اِن میں فاسقوں کی تعداد بہ نسبت انسان کے زائد ہے۔

عقیدہ (۳):
------------------
اِن کے وجود کا انکار یا بدی کی قوت کا نا م جن یا شیطان رکھنا کفر ہے۔