حضرتِ سیِّدُنا ابوقَتَادہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اﷲتعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں: ''اِنَّ سَاقِیَ الْقَوْمِ آخِرُھُمْ شُرْبًا یعنی قوم کو پانی پلانے والا ،سب سے آخر میں پیتا ہے۔
(صحیح مسلم،کتاب المساجد،باب قضاء الصلاۃ الفائتۃ... الخ،الحدیث۶۸۱،ص۳۴۴)