اللّٰہ نے کسی آدمی کے اندر دو دل نہ رکھے (ف۴) اور تمہاری ان عورتوں کو جنہیں تم ماں کے برابر کہہ دو تمہاری ماں نہ بنایا (ف۵) اور نہ تمہارے لیے پالکوں کو تمہارا بیٹا بنایا (ف۶) یہ تمہارے اپنے منھ کا کہنا ہے (ف۷) اور اللّٰہ حق فرماتا ہے اور وہی راہ دکھاتا ہے (ف۸)
شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''ہمارے اور کفار کے درميان پہچان نماز ہے، لہٰذا جس نے نماز کو ترک کيا اس نے کفر کيا۔
( سنن ابن ماجہ ،ابواب اقامۃ الصلوات والسنۃ فیھا،باب ماجاء فیمن ترک الصلوٰۃ الحدیث،۱۰۷۹،ص۲۵۴۰)